9 دسمبر 2014 - 02:40
ایٹمی سمجھوتہ قانونی بنیادوں پر ہونا چاہئے

ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی شمخاني نے کہا ہے کہ گروپ پانچ جمع ایک کے ساتھ سمجھوتہ قانونی بنیاد پر اور بغیر کسی امتیاز کے ہونا چاہئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری نے پارلیمنٹ میں خارجہ پالیسی کمیشن کے ارکان سے ملاقات میں کہا کہ وہ سمجھوتہ جو قانونی مفادات کو پورا کرتا ہو وہ صرف قانون پرعمل درآمد اور بغیر امتیازی رویے سے ہی حاصل ہوگا۔

ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری نے امریکی حکام کی جانب سے گروپ پانچ جمع کے مذاکرات کے نتائج کو منفی قرار دیئے جانے کو پروپیگینڈا قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران کی ایٹمی مذاکرات کار ٹیم، مذاکرات میں پوری مضبوطی کے ساتھ ملت ایران کے حقیقی مطالبات کو ہی پیش کر رہی ہے۔
.......

/169